ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں پھانسی دے کر ایک شخص نے کی خودکشی

منڈگوڈ میں پھانسی دے کر ایک شخص نے کی خودکشی

Wed, 14 Jun 2017 18:35:37    S.O. News Service

کاروار 14/جون (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ تعلقہ میں ایک شخص نے اپنے آپ کو پھانسی دے کر خودکشی کرلی، جس کی شناخت پرشورام وڈّر (42) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منڈگوڈ تعلقہ کے آنند نگر کے رہنے والے پرشورام  نے مبینہ طور پر اُس وقت  اپنے ہی گھر کی چھت پر لٹک کر خودکشی کی، جب گھر پر کوئی موجود نہیں تھا۔ اس تعلق سے اس بات کی کوئی خبر نہیں ملی ہے کہ آخر اُس نے اس طرح کا یہ انتہائی قدم کیوں اُٹھایا۔

منڈگوڈ پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پولس واقعے کی چھان بین کررہی ہے۔

 


Share: